Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-
اسم الجامع
ابرار احمد شاہی
11/30/20231 min read
اسم الجامع
شیخ اکبر فرماتے ہیں: اس حاضرت کا بندہ “عبد الجامع” کہلاتا ہے، کیونکہ اللہ تعالی فرماتا ہے: ﴿وہ اس دن بندوں کو جمع کرے گا جس کے آنے میں کوئی شک نہیں﴾ (آل عمران: 9) پس وہی الجامع ہے۔ ... سب سے کم جمع دو سے شروع ہوتی ہے۔ اگر جمع کا معاملہ نہ ہوتا تو اسما وصفات، نستبوں اور اضافتوں اور اعداد کی کثرت بھی ظاہر نہ ہوتی۔اگرچہ ہر جمع کے ساتھ احدیت ہے، لہذا احد میں جمع بھی لازم ہے، اور جمع میں احد بھی لازم ہے؛ ہر ایک اپنے ساتھی کے ساتھ ہے۔ اسی حاضرت سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿جہاں تم ہو وہ تمہارے ساتھ ہے﴾ (الحدید: 4) معیت صحبت ہے، اور صحبت جمع ہے۔... چونکہ کائنات ہمیشہ حق تعالیٰ کی معیت میں ہے تو جمع کا حکم وجود اور عدم میں ہر لحظہ قائم ہے۔ حق تعالیٰ ممکن کی عدم والی حالت میں بھی اس کے ساتھ ہے، جیسا کہ وہ اِس کی وجود والی حالت میں اس کے ساتھ ہے؛ ہم جہاں کہیں بھی ہیں اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ پس توحید معقول اور غیر موجود ہے، اور جمع موجود بھی ہے اور معقول بھی۔... اگر حق تعالیٰ (صرف) توحید ہی رکھنا چاہتا تو یہ کائنات نہ بناتا، کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اگر اُس نے مخلوقات بنائیں تو وجود میں اپنے ساتھ شرک کیا۔ پھر اس نے اس عالم کو اپنی توحید کا حکم دیا۔ ... اور جب مخلوقات نے آنکھ کھولی اور خود کو دیکھا تو وجود میں شریک ہی دیکھا۔ ان مخلوقات کا توحید میں کوئی ذوق نہیں؛ یہ اسے کیسے جان سکتی ہیں؟ اور جب ان سے کہا گیا: اپنے خالق کو واحد کرو تو انہیں یہ بات ہی سمجھ نہ آئی۔ انہیں بار بار تکرار سے کہا گیا کہ تمہارا صدور واحد سے ہوا ہے۔ تو وہ بولیں: مجھے تو صرف اشتراک ہی سمجھ آتا ہے؛ کہ کسی ایک ذات سے میرا صدور ہونا کہ جس کی مجھ سے کوئی نسبت ہی نہیں درست نہیں۔ لہذا علت کی نسبت اور قدرت کی نسبت بھی ضروری ہے۔پھر چلو مان لیا وہ ذات قادر ہے لیکن ایک دوسرا اشتراک بھی ضروری ہے؛ کہ میں اپنی ذات میں اس کے اقتدار اور اپنے وجود میں اس کی تاثیر کو قبول کرنے کی صلاحیت تو رکھتا ہوں، لہذا میں واحد سے صادر نہیں ہوا بلکہ میں اس ذات سے صادر ہوا ہوں جو کسی شے میں قدرت رکھتی ہے اور یہ شے بھی اس کے قدرت کے اثر کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ (مخطوط: السفر - 33 ، ص 88 ب)
Explore
abrarshahi@yahoo.com
Discover
Connect with our collection
+92 334 5463996
Chaklala, Rawalpindi