Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-
بیت المقدس کی فتح سن 583 ہجری
ابرار احمد شاہی
10/23/20231 min read
بیت المقدس کی فتح اولی 27 رجب سن 583 ہجری
شيخ اكبر كا اسم الفتاح کی حاضرت سے حاصل شدہ علم سے اس کے سال کا تعین کرنا
شیخ فرماتے ہیں: ہم نے جو فتح بیت المقدس کا ذکر کیا، اور اس میں جو ضرب لگائی کہ ﴿الم ١ غُلِبَتِ الرُّومُ ٢﴾ کو اس میں مذکور “بضع سنین” سے جمل صغیر اور کبیر کے حساب سے ضرب دی ؛ تو اس سے بیت المقدس کی فتح کا سال نکلا۔ ہم اس کا ذکر اسی کتاب فتوحات مکیہ کے حروف کے باب میں بھی کر چکے ہیں۔ وہ یوں کہ ہم نے “بضع” کو آٹھ قرار دیا؛ کیونکہ مکہ سن 8ھ میں فتح ہوا، پھر ہم نے جمل الصغیر میں ﴿الم﴾ کو آٹھ کہا، اور اس میں سے ایک نکالا کیونکہ “الاُس” نے اسے نکالنے کا کہا تاکہ اصل ضرب میں رومی حساب سے عدد درست ہو جائے۔ اور یہ فتح رومیوں میں تھی جو بیت المقدس میں تھے۔ پھر ہم نے “بضع” کے آٹھ کو ﴿الم﴾ کے جمع شدہ حروف میں شامل کیا، بعد اس کے کہ الاس کا ایک اس میں سے نفی کیا؛ تو جواب 15 آیا۔ پھر ہم “جمل الکبیر” کی جانب آئے تو 71 کو 8 سے ضرب کیا، اور یہ سب سال ہیں؛ کیونکہ اس نے ﴿بضع سنین﴾ کہا تو اس کا جواب 568 آیا۔ پھر اس میں وہ 15 جمع کیے جو کہ “جمل الصغیر” سے نکلے۔ یوں یہ مکمل 583 بنا، جو بیت المقدس کی فتح کا سال ہے۔ یہ علم اسی حاضرت الفتاح سے ہے۔
فتوحات مکیہ باب 558
Explore
abrarshahi@yahoo.com
Discover
Connect with our collection
+92 334 5463996
Chaklala, Rawalpindi