Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-

Donations required for the book "Kitab al-Tajalliyat" by Shaykh al-Akbar Ibn al-Arabi

First ever urdu translation

Rs 25000.00Rs 10000.00

Out of stock

السلام علیکم سن 2024 کی ابتدا ہو چکی ہے اور نیا سال شیخ اکبر کی کسی نئی کتاب پر کام کا آغاز ہوتا ہے۔ اس مرتبہ ہم شیخ اکبر ابن العربی کی کتاب "التجلیات الالہیة" پر تحقیق اور ترجمے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جیسے پچھلے برس کتاب روحانی معراج پر کام ہوا اور وہ ایک منفرد کتاب تھی اسی طرح یہ بھی کلام شیخ میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے، جس میں شیخ نے تجلیات الہیہ کی متعدد اقسام اور ان میں پیش آئے احوال کا تذکرہ کیا ہے۔ اس کتاب کے حوالے سے ہمارا ارادہ اس کے مکمل عربی متن کی تحقیق، سلیس اردو ترجمہ اور اسماعیل ابن سودکین کی شرح سے استفادہ ہے تاکہ اردو قارئین کے لیے یہ بھی حقائق و معرفت کا یہ مستور خزانہ کھولا جائے۔

اس سلسلے میں ہمیں 3500 ڈالر یا اس کے مساوی فنڈنگ درکار ہے۔ کتاب کی ابتدا 1500 ڈالر کی فنڈنگ مل جانے پر کر دی جائے گی اور باقی فنڈنگ کے لیے گأہے بگاہے آپ حضرات کی توجہ مبذول کروائی جائے گی۔ اس پراجکٹ کا مکمل دورانیہ 1 سال رکھا گیا ہے۔ ہمارے کام کے طریقہ کار کے لیے یہ دورانیہ مناسب ہے۔ امید یہی ہے کہ سن 2025 میں ہم آپ احباب کے تعاون سے اسے شائع کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں جو احباب بھی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ براہ راست رابطہ کریں۔

علوم شیخ کی تدوین اور ترویج کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، اللہ ہمیں ان علوم کی اصل فہم عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین

ابرار احمد شاہی


صدر ابن العربی فاونڈیشن

We needed 2000 USD, please help us to complete that goal.