Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-
فصوص الحکم جدید مراجعہ از نسخہ جار اللہ 986
جار اللہ 986
ابرار احمد شاہی
9/20/20241 min read
شيخ اكبر كی شہرہ آفاق کتاب فصوص الحکم کے عربی متن کو مزید دو مخطوطات سے چیک کیا گیا ہے۔ جن میں جار اللہ 986 اہم ہے کیونکہ یہ متعدد مقامات پر صدر الدین قونوی کے لکھے نسخے سے جدا متن پیش کرتا ہے۔ اس سے ایک تو واضح ہے کہ اس نسخے کی اصل صدر الدین قونوی کا نسخہ نہیں ۔ پھر شیخ اکبر بھی اپنی کتب پر بار بار نظر ثانی کرتے تھے اور آخری نظر ثانی ہی حتمی متن تصور ہوتی تھی جیسا کہ فتوحات مکیہ مکمل کتاب ہی آپ نے اپنی زندگی کے آخری سالوں میں دوبارہ لکھی۔
اسی طرح باقی کتب پر بھی سماعات اور نظرثانی کے آتار نمایاں ہیں۔ چونکہ فصوص الحکم کے اکثر نسخے صدر الدین قونوی کے نسخے سے نقل شدہ ہوتے ہیں لہذا کسی دوسری اصل تک پہنچ کر پھر سے متن کو جانچنا نہایت ضروری تھا۔ اس سلسلے میں جار اللہ 986 نے وہ بنیاد فراہم کی کہ جس کی تاکید پھر شہید علی 1351 نسخہ لندن اور دیگر نسخوں سے ہوئی۔
آج الحمد للہ جار اللہ 986 اور جار اللہ 1070 سے فصوص کے مراجعے کے بعد ہم نے اس جدید ایڈیشن میں چند مقامات پر اپنے پہلے سے طبع شدہ ایڈشن سے مختلف متن پیش کیا ہے۔ ان میں زیادہ تر الفاظ تو بس نقطوں کے ہیر پھیر سے ہی عبارت ہیں لیکن چند مقامات پر الفاظ کا چناؤ اور جملے میں کسی لفط کے ہونے نہ ہونے سے عربی میں ضروری بہتری آئی ہے۔
امید کرتے ہیں کہ شیخ اکبر کے ہاتھ کا لکھا نسخہ ملنے تک ہمارا مدون کیا گیا یہ متن ہی حتمی تصور ہو گا۔ اور قوی امید ہے شیخ کے لکھے نسخے سے مطابقت میں ہو گا۔
والسلام
ابرار احمد شاہی
صدر ابن العربی فاونڈیشن
Explore
abrarshahi@yahoo.com
Discover
Connect with our collection
+92 334 5463996
Chaklala, Rawalpindi