Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-

فصوص الحکم وخصوص الکلم

فصوص الحکم کو کیسے سمجھیں

ابرار احمد شاہی

6/26/20241 min read

کتاب فصوص الحکم وخصوص الکلم

شیخ صدر الدین قونوی کے ہاتھ کا لکھا نسخہ جس پر شیخ اکبر محیی الدین محمد ابن العربی کے دستخط موجود ہیں۔ اور ابتدا اور انتہا میں دو سماعات بھی ہیں۔ ہم نے اپنے ایڈیشن کو اس نسخے سے مدون کیا ہے۔ لہذا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ فصوص شیخ اکبر کی کتاب نہیں یا اس میں الحاقی عبارات ہیں تو اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ لوگ فصوص کو اپنی ظاہری فہم سے پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب ظاہری الفاظ سے انہیں بات سمجھ نہیں آتی تو یا کتاب کا انکار کرتے ہیں یا شیخ اکبر کا انکار کرتے ہیں۔ أگر آپ اس کتاب کو اس ظاہری قید سے ماورا دیکھیں جو آپ نے اس پر لگائی تو یہ کتاب لازما آپ کو باطن کے ان حقائق سے روشناس کروائے گی جن کا کبھی آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہو گا۔

کتاب کے مقدمے میں شیخ اکبر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جو الفاظ نقل کیے وہ قابل غور ہیں۔: یہ کتاب فصوص الحکم ہے اسے پکڑو اور لوگوں تک پہنچاؤ تاکہ وہ اس سے نفع اٹھائیں۔ میری اپنی رائے میں اس کتاب سے اسی وقت نفع اٹھایا جا سکتا ہے جب آپ خود کو قیود سے آزاد کر کے اسے سمجھیں وگرنہ اس سے اجتناب ہی بہتر ہے کہ ظاہر اس کا مراد نہیں اور باطن تک آپ کی رسائی نہیں۔

والسلام

ابرار احمد شاہی**