Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-

فتوحات مکیہ جلد 1-2

فتوحات مکیہ جدید ترجمہ از ابرار احمد شاہی

ابرار احمد شاہی

6/14/20241 min read

کتاب اس لنک سے آرڈر کریں

https://bityl.co/Pb6e

ہمیں یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ ابن العربی فاونڈیشن کی طرف سے شائع کردہ فتوحات مکیہ جلد 1- 2 ہمارے سٹاک میں آ چکی ہے۔ کتاب نہایت ہی خوبصورت شائع ہوئی ہے اس کی تیاری میں ہمیں 2 سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے جس میں 2019 میں اس کا ابتدائی ترجمہ کیا گیا تھا ابتدائی پروف ریڈنگ بھی ہو چکی تھی لیکن اشاعت کے وسائل نہ ہونے پر کتاب مسلسل تاخیر کا شکار ہوتی رہی۔ پھر سن 2023 میں دوبارہ سے اس پر کام شروع ہوا اس کا دوبارہ مکمل ترجمہ چیک کیا گیا اور ڈیڑھ سال کی مسلسل محنت کے بعد جس میں ترجمہ ایڈیٹنگ پروف ریڈنگ اور اشاعت کے لیے فارمیٹنگ کے مراحل تھے۔ ان سب مراحل کے مکمل ہونے پر آج 14 جون 2024 کو یہ ہمارے سامنے کتابی صورت میں موجود ہے۔

اس کتاب کو ڈیجیٹل پرنٹ کیا گیا ہے اور تعداد انتہائی محدود ہے۔ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر اس کتاب کو حاصل کریں اور شیخ اکبر کی سب سے جامع اور مشہور کتاب فتوحات مکیہ کا مستند اردو ترجمہ پڑھیں۔ ہم امید کرتے ہیں یہ کتاب آپ کو اصل تصوف کی باریکیوں سے روشناس کروائے گی کیونکہ یہ صوفی معارف کا دائرہ معارف (encyclopedia) ہے۔

مترجم و محقق

صدر ابن العربی فاونڈیشن

ابرار احمد شاہی