Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-

فتوحات مکیہ میں دجال کا ذکر

اصل کہانی

ابرار احمد شاہی

10/30/20231 min read

فتوحات مکیہ میں دجال کا ذکر

صفة الدجال من الفتوحات المكية للشيخ الأكبر محيي الدين ابن العربي

وخروج الدجال في ستة أشهر ويكون بين فتح القسطنطينية وخروج الدجال ثمانية عشر يوما ويكون خروجه من خراسان من أرض المشرق موضع الفتن تتبعه الأتراك واليهود يخرج إليه من أصبهان وحدها سبعون ألفا مطيلسين في أتباعه كلهم من اليهود وهو رجل كهل أعور العين اليمنى كان عينه عنبة طافية مكتوب بين عينيه كاف فاء راء فلا أدري هل المراد بهذا الهجاء كفر من الأفعال أو أراد به كفر من الأسماء إلا أنه حذف الألف كما حذفتها العرب في خط المصحف في مواضع مثل ألف الرحمن بين الميم والنون

وكان صلى الله عليه وسلم يستعيذ وأمرنا بالاستعاذة من فتنة المسيح الدجال ومن الفتن.

1- دجال كا خروج خراسان میں ارض مشرق سے ہو گا جو کہ فتنوں کی جا ہے۔

––––––––––––––––––––

یہ ایران کے صوبہ خراسان سے اوپر وسط ایشیائی ممالک کا علاقہ ہے۔

––––––––––––––––––––––

2- دجال کے پیروکاروں میں ترکمن اور یہود ہوں گے۔

––––––––––––––––––––––

یہ وسط اشيائي ممالک کے لوگوں کی جانب اشارہ ہے۔

––––––––––––––––––––––

3- صرف اصفہان سے ستر ہزار یہودی فارسی شال اوڑھے اس کی اتباع کریں گے۔

––––––––––––––––––––––––

اصفہان ایران کا مشہور شہر ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے اصفہان نصف جہان۔ فی الوقت اصفہان میں یہودیوں کی تعداد 1500 سے 2500 تک ہے۔ (ویکی پیڈیا)

––––––––––––––––––––––––

4-دجال پختہ عمر کا دائیں آنکھ سے کانا شخص ہو گا, اس کی آنکھ ابھرے ہوئے انگور کے دانے جیسی ہو گی۔

–––––––––––––––––––––––––

شیخ نے اس کی باطنی توجیہ بھی کی ہے یعنی اس کے پاس ایک آنکھ ہو گی یعنی آدھی صورت پر ہو گا۔ دو آنکھیں مکمل صورت ہوتی ہے

––––––––––––––––––––––––––

5- اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کاف فا را (ک ف ر) لکھا ہو گا۔

––––––––––––––––––––––––––––

شیخ اکبر لکھتے ہیں: مجھے نہیں پتا اس اب سے مراد کفر افعال ہیں یا کافر اسم ہے، کیونکہ عرب اکثر الف کو حذف کر کے لکھتے ہیں جیسے مصحف میں اکثر جگہ الرحمن میں میم اور نون کا درمیانی الف نہیں لکھا جاتا

––––––––––––––––––––––––––––––

6- آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح دجال کے فتنے سے خود بھی پناہ چاہی اور ہمیں بھی یہی حکم دیا کہ ہم اس فتنے سے پتاہ طلب کریں۔

فتوحات مکیہ باب 366

ترجمہ ابرار احمد شاہی