Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-

Fusus al Hikam | 2024 Edition | Urdu Translation only | Ibn al-Arabi | Abrar Shahi

Urdu only

Rs 2550.00Rs 2050.00

Out of stock

شیخ اکبر محیی الدین ابن العربی کی شہرہ آفاق کتاب فصوص الحکم کا جدید 2024 ایڈیشن طباعت کے آخری مراحل میں ہے۔ ہم نے یہ کتاب دو طرح سے ۔ شائع کی ہے۔

1- عربی متن + اردو ترجمہ + حواشی (جدید 2024 ایڈیشن)

2- فقط اردو ترجمہ (جدید 2024 ایڈیشن)

فصوص شیخ کی ایسی کتاب ہے کہ شیخ کے چوٹی کے نظریات سمجھنے کے لیے اسے سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ فصوص الحکم اور فتوحات مکیہ پڑھ لیں اور انہیں سمجھ لیں تو پھر کہا جا سکتا ہے کہ آپ نے شیخ اکبر کا اصل پیغام سمجھ لیا۔ اس کتاب کے لا تعداد تراجم موجود ہیں لیکن پھر بھی بہتری کی گنجائش رہتی ہے ۔ ہم نے سن 2015 میں اس کا پہلا ایڈیشن شائع کیا تھا لیکن اب اس بات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ اپنے ہی ترجمے پر نظر ثانی کی جائے اور اسے مزید سہل اور سلیس بنایا جائے لہذا دوبارے سے اس پر کام ہوا اور اب اللہ کے فضل سے یہ کتاب شائع ہونے جا رہی ہے۔

شیخ اکبر کے چاہنے والوں کے لیے یہ ایک خاص تحفہ ہو گا۔ ہم نے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے محدود تعداد ہونے کے باعث پہلے آئیں اور پہلے پائیں کہیں آپ سے یہ نسخہ چھوٹ نہ جائے۔ اگر آپ پہلے سے فصوص کے تراجم پڑھ چکے ہیں تو بھی ایک نظر اس جدید ایڈیشن کو ضرور دیکھئے امید کی جاتی ہے کہ آپ اسے فہم میں بہتر پأئیں گے۔

ابن العربی فاونڈیشن میں شیخ اکبر کے علوم کی ترجمانی اور توضیح کا کام جاری ہے اللہ ہمیں ان علوم کی فہم دے

آمین یارب العالمین أبرار احمد شاہی

ابرار احمد شاہی

مترجم

Title: Fusus al-Hikam [Urdu Translation only]

Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi

Editor: Abrar Ahmed Shahī,
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
2nd Edition 2024
Pages: 280