
Kitab al-Isra | Spiritual Ascension of Ibn al-Arabi | New Edition ابن العربی کی روحانی معراج |
Arabic + Urdu
Rs 3500.00Rs 2800.00
Out of stock
یہ کتاب تحقیق شدہ مستند عربی متن،رواں اور سلیس و نفیس اولین اردو ترجمہ ،مخوص و اھم مقامات کی شرح اور شیخ الاکبرؒ کی مختلف کتابوں کی مدد سے قارئین کی سھولت کے لئیے 70حواشی پر مشتمل ہے۔
کتاب صوری و معنوی اور ظاھری و باطنی محاسن کا حسین و عظیم شاہکار ہے جس کا سارا کریڈٹ ابن العربیؒ فاؤنڈیشن کے احباب گرامی کو جاتا ہے اور یہ سب کچھ ان کی علوم شیخ الاکبرؒ سے خاص تعلق اور انسیت و محبت کا نتیجہ ہے۔
ابن العربیؒ فاؤنڈیشن کا علوم شیخ الاکبرؒ پر تحقیقی کام فقید المثال ہے
کتاب کی چند اھم خصوصیات
1:-کتاب کا عربی متن مستند ،خالصتا اور قابل اعتماد مخطوطات سے تیار کیا گیا ہے۔
2:-عربی متن میں موجود تمام تر قرآنی آیات کی تخریج کر دی گئی ہے۔
3:-عربی متن میں مشکل مقامات پر حاشیے میں حسب استطاعت ،سلیس معانی درج کئیے گئیے ہیں اور اردو ترجمہ میں بھی یہ ہی منہج و اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔
4:-کتاب کا ترجمہ، نفیس و سلیس اور رواں کیا گیا ہےاور قارئین کی دلچسپی کو بر قرار رکھنے کے لئیے ادبی شاعرانہ اسلوب کو بحال رکھنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔
5:-مستند عربی متن اور سلیس اردو ترجمہ کو حضور شیخ الاکبرؒ کی مراد کے مطابق رکھنے کی بہترین سعی و کاوش کی گئی ہے۔
6:-کتاب کی جلد بندی نہایت مضبوط اور پائیدار ہے۔
7:-کتاب کا ٹائیٹل نہایت حسین،دلکش اور دلفریب ہے۔
8:-کتاب کو بڑے سائز میں 80گرام امپورٹڈ کاغذ پر شائع کیا گیا ہے
9:-کتاب کی اشاعت کے سلسلہ میں بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
اہمیت کتاب
مترجم و محقق لکھتا ہے: میرے نزدیک کتاب الاسرا کی اہمیت اِس کے مندرجات سے زیادہ اِس کے اسلوب میں ہے۔ یہ شیخ اکبر کا وہ کلاسیک اسلوب ہے جس سے آپ نے اپنی کتابوں کی ابتدا کی تھی۔جیسا کہ ہم اسماعیل ابن سودکین کے مقدمے میں پڑھ چکے ہیں کہ جب آپ نے شیخ اکبر محیی الدین ابن العربی سے یہ سوال کیا تھا کہ یہ کتاب عالم معانی سے مقید ہے؟ تو اس کے جواب میں شیخ نے فرمایا: “مجھ پر یہ کشف مجرد معانی کی صورت میں ہوا، اور میرے اکثر کشف ایسے ہی ہیں۔ پھر حق سبحانہ نے مجھے وہ قوت بخشی کہ میں معانی کو عبارت میں ڈھال سکوں، اور صورتوں میں قید کر سکوں۔ لہذا اِس کتاب میں اور اپنی دیگر کتب میں میں نے ان مجرد معانی کو رمزاً ایسی عبارات میں بیان کیا ہے کہ یہ خواب کی طرح ہے اور اس کی تعبیر وہی معبّر بتا سکتا ہے جو اس کے اصولوں سے واقف ہے

Arabic Title: كتاب الإسراء إلى المقام الأسرى
Urdu Title: ابن العربی کی روحانی معراج
Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi
Editor: Ahmed Muhammad Ali, Abrar Ahmed Shahī
Translated by: Abrar Ahmed Shahi
Publisher: Ibn al-Arabi Foundation
Pages: 350
Weight
0.9 kg
Langauge
Arabic, Urdu
Binding
Hard-bound
Book Size
6.5"*9.5"
Paper type
Imported paper
Printing Quality
Digital Printing
Publisher
Ibn al-Arabi Foundation
Edition
1st