Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-
کتاب التجلیات الالہیہ کی ابتدا
Blog post description.
ابرار احمد شاہی
7/9/20241 min read
الحمد للہ رب العالمین، اللہ تعالی کی توفیق سے آج 9 جولائی سن 2024 کو شیخ اکبر محیی الدین محمد ابن العربی کی کتاب التجلیات الالہیہ کے عربی متن کی تدوین کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ہمارے پاس دس سے زائد مخطوطات موجود ہیں۔
یہ کتاب عالم معانی اور عالم خیال کے معارف کا ایک حسین امتزاج ہے جس میں تجلیات الہیہ کے موضوع کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ چونکہ ابن العربی فاونڈیشن میں ہم شیخ کے حوالے سے وہ کام کرتے ہیں جس کی جانب کسی اور کا خیال تک نہیں جاتا تو یہ کتاب اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کتاب الاسراء کے بعد اس کتاب میں ہمیں شیخ کے الفاظ کے متعدد درجات میں معانی متعین کرنے ہوں گے تب جا کر یہ کتاب اپنا ما فی الضمیر کھولے گی۔
کتاب کے مختصر مقدمے میں شیخ نے اسی جانب اشارہ کیا ہے فرماتے ہیں:
ہم اس کتاب میں ایک سو سے چند زائد تجلیات کا ذکر کریں گے لیکن ہماری بات اشارے کنائے میں ہو گی ہم یہاں کچھ بھی واضح کر کے نہیں کھولیں گے کیونکہ مخلوق اس حقیقت کو اٹھا نہیں سکتی ہاں تجلی اور مشاہدے سے اسے دیکھ سکتی ہے۔ پس اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں ان لوگوں میں سے بنائے جن کی راہ کی غایت وہ سبحانہ خود ہے اور ہمیں مادے کی طلمت اور نفوس کی اغراض سے بچائے کہ الرحمن کا وفد ہی بہترین وفد ہے انہی کے لیے سعادت اور حسن مآب ہے۔
مترجم لکھتا ہے کہ اللہ کے نام سے اس عمل کی ابتدا کرتے ہیں۔ اللہ ہمارے لیے آسانیاں کرے۔
ابرار احمد شاہی
صدر ابن العربی فاونڈیشن
Manuscript Gallery
Explore exquisite manuscripts used in making of this new critical edition
Explore
abrarshahi@yahoo.com
Discover
Connect with our collection
+92 334 5463996
Chaklala, Rawalpindi