Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-
شرح فصوص میں ہمارا منہج
ابرار احمد شاہی
2/5/20241 min read
شرح فصوص میں ہمارا منہج
بہتر یہی ہے کہ اِس جدید شرح کے حوالے سے ہم اپنا منہج واضح کریں۔ نہ فصوص الحکم کتاب نئی ہے اور نہ ہی اس کی شرح ہونا کوئی نیا کام ہے۔ آج سن 2024 میں اس کتاب کو منظر عام پر آئے 818 سال ہو چکے ہیں اور اس کی 150 سے زائد شروحات عربی فارسی ترکی اردو اور دیگر زبانوں میں مل جاتی ہیں۔لیکن اہم سوال یہ ہے کہ آیا اتنی شروحات کے بعد بھی اس میں ایسے مقامات ہیں جن تک رسائی نہ ہو سکی اور جو اب بھی خواب کی زبان میں کنواری لڑکی کی طرح کسی کے ساتھ شبِ عروس منانے کے متمنی ہیں تو میرے خیال میں اِس سوال کا جواب اثبات میں ہے۔
ہماری یہی کوشش ہے کہ اس کتاب کے معمی کو کھولیں، اس میں بیان کردہ مشکل الفاظ اور اصطلاحات کی حقیقت قاری پر عیاں کریں، کیونکہ آسان مقامات کی شرح تو سب ہی کر لیتے ہیں، اور تقریبا تمام شارحین کے ہاں ان مقامات پر بات ایک جیسی ہی ہوتی ہے اصل مسئلہ تو وہاں آتا ہے جب شیخ اپنی اصطلاحات میں اپنا مدعا چھپاتے ہیں تو جو شارح ان اصطلاحات کی اصل تک رسائی پا لے وہ بات کھول دیتا ہے اور جو اصطلاحات کے مفہوم میں ہی غلطی کھا جائے تو پھر عبارت کی شرح میں بھی غلطی ہی ہوتی ہے۔
ہم مقدمے میں اس مقام پر تفصیل بیان نہیں کرنا چاہتے کیونکہ جب جب بات آگے بڑھے گی تو اسی مقام پر تفصیل بیان کی جائے گی، مثلا فص آدمیہ کی ابتدا ایک زبردست جملے سے ہو رہی ہے،لیکن ہم اسی مقام پر اس کو کھولیں گےاور وہیں اس کے مبہم مقامات کو زیر بحث لائیں گے۔ وہیں گے کہ شارحین نے اِس مقام پہ کیا شرح کی، اور اِس کےبعد ان کی شرح کی زمرہ بندی کریں گے کہ کتنے شارحین ایک موقف پر ہیں اور کتنے دوسری طرف ہیں۔ اِس کےبعد خاص اپنی رائے دیں گے کہ ہمارےنزدیک اس مقام کی کیا شرح ہونی چاہیے، اور اِس کی کیا وجوہات ہیں؛ یہ شرح خاص ان دلائل پر مبنی ہو گی جو شیخ کے کلام میں عموما ملتے ہیں یا پھر فتوحات مکیہ کے وہ مقامات جہاں شیخ یہ بات کر رہے ہیں۔ ہم چاہتےہیں کہ فصوص الحکم کے ابہامات کو حل کیاجائے اور لوگوں کے سامنے وہ شیخ اکبر کے علوم میں پوشیدہ وہ حقائق لائے جائیں جو ان کی فہم اور ادراک سے اوجھل ہیں۔
Explore
abrarshahi@yahoo.com
Discover
Connect with our collection
+92 334 5463996
Chaklala, Rawalpindi