Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-
شیخ اکبر کی روحانی معراج
کتاب دستیاب ہے
ابرار احمد شاہی
11/23/20231 min read
الحمد للہ آج پھر سے شیخ کی نئی کتاب "الإسراء إلى المقام الأسرى" (ابن العربی کی روحانی معراج) شائع کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ اردو میں قارئین کے لیے میسر ہو گی۔ اس سے پہلے یہ کتاب فارسی میں تو ترجمہ ہو چکی ہے لیکن میرے علم میں کسی اور زبان میں ترجمہ ہونے کے شواہد نہیں۔ ہم نے تو اسے اصل عربی سے ہی ترجمہ کیا ہے۔
شیخ اکبر کی ہر نئی کتاب کی اشاعت آپ کے علوم کی اشاعت کا ایک سنگ میل ہے۔ اور اللہ کے فضل سے ہم 30 سے زائد کتب اور رسائل کو اردو زبان میں شائع کر چکے۔ ان میں سے اکثر تو ایسے ہیں کہ قارئین نے ان کے نام بھی پہلے بار سنے۔ خیر اللہ کا فضل و کرم شامل حال رہے تو کوئی کام مشکل نہیں۔
شیخ اکبر کی کتاب پر کام اور اس کی اشاعت کوئی آسان کام نہیں ہوتا۔ ترجمہ کر لیا، عربی بنا لی، تصحیح کر لی، نظر ثانی کر لی، مشکل مقامات دیکھ لیے اور مسودے کو کتابی شکل میں لے آنے تک ہر ہر مرحلہ ہی آزمائش کی ایک گھڑی ہوتا ہے۔ پھر اشاعت کے مسائل تو جیسے ایک پہاڑ پر چڑھنا ہے۔
Stephen Hirtenstein says: nothing to do with Ibn 'Arabi was ever easy!
ابن العربی پر کسی طرح کا بھی کام کرنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔
ان تمام گھاٹیوں پار کر کے جب آپ کے سامنے اس کا نتیجہ آتا ہے تو اس دن سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے کہ آج اللہ نے آپ کو اس نعمت سے بھی نواز دیا کہ جن علوم پر صدیوں کی دھول پڑی تھی آج وہ بھی ایک اجنبی زبان میں عام ہونے جا رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں یہ اعزاز ہی عمر کا سرمایہ ہے۔
باقی آپ حضرات یہ کتاب دیکھیں پڑھیں، ان الہی علوم و مدارج سے خود بھی فیض یاب ہوں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ کتاب کی ابتدا سے لے کر اشاعت تک کبھی کوئی ایک اکیلا شخص سب کچھ خود نہیں کرتا، اللہ تعالی وسیلے بناتا ہے اور لا تعداد لوگ اس میں اپنا ظاہری باطنی حصہ ڈال کر سرخرو ہوتے ہیں۔ میری طرف سے وہ تمام لوگ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ آج ان کا حصہ بھی قبول ہوا کہ یہ کتاب شائع ہوئی۔
اللہ سے دعا ہے کہ شیخ کے علوم کی اشاعت کا یہ سلسلہ جاری و ساری رہے کہ اگلی نسلوں نے اس سے بہت استفادہ کرنا ہے۔ الحمد للہ اب ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اردو زبان ابن العربی کے علوم کے بیان میں کسی دوسری زبان سے پیچھے نہیں بلكہ صف اول کے طور پر علوم شیخ کو بیان کر رہی ہے۔
والسلام
ابرار احمد شاہی
Explore
abrarshahi@yahoo.com
Discover
Connect with our collection
+92 334 5463996
Chaklala, Rawalpindi