Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-

Tadbirat al-Ilahiyya | Ibn al-Arabi | اصلاح انسان کی خدائی تدبیرات

Arabic + Urdu

Rs 3800.00Rs 2950.00

کتاب کا تعارف: التدبيرات الإلهية في إصلاح المملكة الإنسانية

اردو عنوان: اصلاحِ انسانی کی خدائی تدبیریں

مصنف: شیخِ اکبر محی الدین ابن العربی ﷺ

پیشِ لفظ

ابن العربی فاؤنڈیشن کی جانب سے پیشِ خدمت ہے شیخِ اکبر محی الدین ابن العربی کی معرکہ آرا تصنیف ’’التدبيرات الإلهية‘‘ کا یہ جدید، تحقیق شدہ اور مستند ایڈیشن۔ یہ کتاب تصوف اور باطنی سیاست کے موضوع پر ایک نادر شہ پارہ ہے، جس میں انسانی وجود کو ایک "مملکت" سے تشبیہ دیتے ہوئے اس کی اصلاح اور نظم و ضبط کے الہیٰ طریقے بیان کیے گئے ہیں۔

کتاب کا پس منظر

شیخِ اکبر نے یہ کتاب شہر "مورور" میں اپنے رفیق شیخ ابو محمد الموروری کی فرمائش پر تحریر کی۔ اس کا محرک ارسطو کی مشہور کتاب "سر الاسرار" (جو اس نے ذوالقرنین کے لیے لکھی تھی) بنی۔ شیخِ اکبر نے اس کتاب میں دنیاوی سلطنت کے موازنے میں انسانی نفس کی روحانی سلطنت کو سنوارنے کے وہ گہرے اسرار و رموز بیان کیے ہیں جو فلاسفہ کی نظروں سے اوجھل تھے۔ آپ نے یہ عظیم کتاب محض چار دن کے مختصر عرصے میں تالیف فرمائی۔

اس ایڈیشن کی نمایاں خصوصیات

  1. مستند ترین متن: اس ایڈیشن کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کی بنیاد مصنف کے اپنے ہاتھ کے لکھے ہوئے (یوسف آغا) نسخے پر رکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا بھر میں دستیاب اب تک کا سب سے درست متن ہے۔

  2. تحقیق و تدقیق: متن کی نوک پلک سنوارنے اور اعراب و علاماتِ وقف کی درستگی کے لیے یمن کے مشہور محقق شیخ عبد العزیز المنصوب کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

  3. سلیس اردو ترجمہ: 2008 کے پرانے ترجمے پر مکمل نظرِ ثانی کر کے اسے نئے دریافت شدہ متن کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ ترجمہ میں شیخِ اکبر کے مخصوص اسلوب (مسجع و مقفیٰ عبارت) کو برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

  4. شرح و حواشی: کتاب کی تفہیم کے لیے شیخ عبد الغنی النابلسی کے شاگرد شیخ البیتامی کی شرح سے منتخب شدہ مفید حواشی شامل کیے گئے ہیں۔

  5. لغوی معیار: ترجمے میں استعمال شدہ 99 فیصد الفاظ اردو کی مستند لغات سے تصدیق شدہ ہیں، تاکہ عام قاری کے لیے فہم میں دشواری نہ ہو۔

  6. تخریجِ آیات و احادیث: کتاب میں موجود تمام قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ ﷺ کی مکمل تخریج کی گئی ہے۔

Arabic Title: التدبيرات الإلهية في إصلاح المملكة الإنسانية

Urdu Title: اصلاح انسانی کی خدائی تدبیرات

Author: Shaykh al-Akbar Muhyiddin Ibn al-Arabi

Editor: Shaykh Ahmed Muhamma Ali, Abrar Ahmed Shahi

Translated by: Abrar Ahmed Shahi

Publisher: Ibn al-Arabi Foundation

Pages: 432

Paper Type: 70gsm IK imported

Year of Publication: 2020

Edition: 3rd

Binding: Hardbound مجلد

Dimensions: 255 × 165 mm

Weight: 0.80 kg