Official website of Abrar Ahmed Shahi | Free delivery for order over Rs 999/-
کتاب الاسفار (۲۰۱۰)
سن 2010 میں عنقاء پبلشنگز انگلینڈ کے ساتھ مل کر کتاب الاسفار کے عربی متن کی تحقیق پر کام کیا۔اس کے لیے ڈینس گرل کے پہلے سے تحقیق شدہ متن کو مزید بہتر بنایا۔ اور عربی اردو ایڈیشن بنا کر اشاعت کی۔بعد ازاں اسی کتاب پر مزید کام ہوا اور دوسرا اور تیسرا ایڈیشن شائع کیا جس میں جدید ترجمہ اور اغلاط کا ازالہ ہے۔
اصلاح نفس کا آئینہ حق (۲۰۱۲)
سن 2012 میں شیخ اکبر کی کتاب روح القدس فی مناصحة النفس کو تحقیق شدہ عربی متن اور سلیس اردو ترجمے کے ساتھ شائع کروایا۔ یہ اردو میں اس کا اولین اور واحد ترجمہ ہے۔ بعد ازاں ۲۰۱۶ میں اس کا دوسرا ایڈیشن اور ۲۰۲۴ میں تیسرا ایڈیشن شائع کیا گیا۔
فروری 2010 میں 101 احادیث قدسی کتاب ابن عربی سوسائٹی انگلینڈ سے سٹیفن ہرٹنسٹائن کے تحقیق شدہ متن اور اپنے اردو ترجمے کے ساتھ شائع کرنے کی سعادت حاصل کی۔بعد ازاں ۲۰۱۶ میں اس کا دوسرا ایڈیشن اور ۲۰۲۲ میں اسی کتاب کا تیسرا ایڈیشن مزید اضافے اور شرح کے ساتھ شائع کیا گیا۔
3- ۱۰۱ احادیث قدسی (۲۰۱۰)
سن 2009 میں شیخ اکبر کی کتاب تدبیرات الہیہ کا اردو میں ترجمہ ابن العربی فاونڈیشن سے شائع کروایا۔ یہ اردو زبان میں اس کتاب کا اولین اور واحد ترجمہ ہے۔ بعد ازاں سن ۲۰۱۶ میں اس کا دوسرا ایڈیشن اور ۲۰۲۰ میں تیسرا ایڈیشن بھی شائع کیا گیا
2- تدبیرات الہیہ(۲۰۰۹)
جنوری 2008 میں اپنی زندگی کی پہلی کتاب رسائل ابن العربی لاہور کے ایک پبلشرسے چھپوائی جس میں12 رسائل کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ اس کتاب کی اشاعت پر بہت لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا اور اسے بہت سراہا گیا۔
1- رسائل ابن العربی (۲۰۰۸)
ابرار احمد شاہی(اشاعت کتب)
رسائل ابن العربی (۲۰۱۴)
فروری ۲۰۱۴ میں رسائل ابن العربی کے مزید ۵ رسائل شائع کیے گئے۔ ان میں تمام رسائل کا عربی متن بنایا گیا اور اس تحقیق میں ہمیں سلطان عبد العزیز منصوب کا تعاون حاصل رہا۔ بعد ازاں یہ رسائل اردو ترجمے کے ساتھ شائع ہوئے۔
فصوص الحکم (۲۰۱۵)
مارچ ۲۰۱۵ میں TIMA کی گرانٹ اور فنڈنگ ملنے کے بعد فصوص الحکم کا تحقیق شدہ عربی متن اور سلیس اردو ترجمہ شائع ہوا۔ اس پراجکٹ پر ایک سال کا عرصہ لگا جس میں قدیمی مخطوطات سے متن کو ترتیب دیا گیا تھا۔ بعد ازاں دس سال گزرنے کے بعد سن ۲۰۲۴ میں اسی کتاب کا دوسرا ایڈیشن بھی شائع کیا گیا۔
نومبر ۲۰۱۵ میں فتوحات مکیہ کی جلد۳۶ شائع کی اور اسی طرح مارچ ۲۰۱۶ میں اس کی جلدنمبر ۳۷ پہلی مرتبہ شائع کی گئی۔ ان دونوں کتابوں کی تیاری میں ہمیں ۲ سال سے زائد کا عرصہ لگا۔ سن ۲۰۲۳ میں ان دونوں جلدوں کو یکجا کر کے دوبارہ شائع کر دیا گیا۔
۲۰۱۷ اور ۲۰۱۸ کے دو سال ہمارے لیے مشکل ترین سال تھے جس میں ہم کوئی بھی کتاب شائع نہیں کر پائے اور اس کی وجہ مادی وسائل کا نہ ہونا تھا۔ اس سال میں مال معاملات میں اس قدر تنگی آئی کہ ایک دفعہ تو ابن العربی فاونڈیشن کا کام رک سا گیا۔
سال سن (۲۰۱۷ - ۲۰۱۸)
اللہ کے فضل سے مئی ۲۰۱۹ میں ہم شیخ کی مشہور کتاب مواقع النجوم شائع کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کتاب کی تیاری میں کم از کم ایک سال لگا۔ یوں سن ۲۰۱۸ کی سختی کے بعد دوبارہ سے حالات بہتر ہونا شروع ہوئے اور کتابیں شائع ہوئیں۔
عنقاء مغرب (۲۰۲۰)
فروری ۲۰۲۰ میں ہم عنقاء مغرب شائع کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ کویڈ ۱۹ کاسال ہے پاکستان میں لاک ڈاؤن مارچ ۲۰۲۰ میں لگا ۔ اس سے قبل ہم یہ کتاب ایک سال کی شبانہ روز محنت سے تیار کر چکے تھے۔
رسائل ابن العربی ۴ جلدیں (۲۰۲۱)
کوویڈ کے سال ۲۰۲۰ میں اللہ نے ہمارے لیے اتنی برکت رکھی کہ ہم نے رسائل ابن العربی کی چار جلدیں اسی سال شائع کیں ۔ ان ۴ جلدوں میں شیخ کے ۱۱ رسائل عربی متن اور اردو ترجمے کے ساتھ شائع ہوئے ۔ ان تمام رسائل پر کام ہم ۲۰۱۷ -۱۸ میں کر چکے تھے جس سال ہماری کوئی کتاب شائع نہیں ہوئی تھی۔
ملفوظات ابن العربی (۲۰۲۲)
جولائی ۲۰۲۲ کو ہم اسماعیل ابن سودکین کی مشہور کتاب لواقح الاسرار اردو زبان میں شائع کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کتاب میں آپ نے اپنے شیخ محیی الدین ابن العربی کے ملفوظات کو جمع کیا ہے۔ یہ کتاب شیخ کی شروحات سمچھنے کے لیے مفید ہے۔
شیخ اکبر کی روحانی معراج (۲۰۲۳)
جولائی ۲۰۲۳ میں ایک سال کی محنت کے بعد ہم نے پہلی مرتبہ شیخ کی ادق کتاب الاسراء کو اردو اور عربی متن کے ساتھ شائع کیا۔ یہ وہ کتاب ہے کہ اگر آپ اسے سمجھ لیتے ہیں پھر شیخ کا اسلوب سمجھنا کوئی دشوار نہیں ہوتا۔ اس کتاب کی فہم اسماعیل ابن سودکین کی شرح میں ہے جس کے اقتباسات حاشیے میں درج کیے گئے ہیں۔
کتب کے جدید ایڈیشنز(۲۰۲۴)
سن ۲۰۲۴ میں ہم نے شیخ کی متعدد کتابوں کے جدید ایڈیشن شائع کیے جس میں اسمائے الہیہ کا دوسرا ایڈیشن. فصوص الحکم کا دوسرا جدید ایڈیشن، کتاب الاسفار کا تیسرا ایڈیشن، روح القدس کا تیسرا ایڈیشن شامل ہیں۔ اسی سال ہم نے کتاب التجلیات پر کام شروع کیا ہے امید ہے کہ ۲۰۲۵ میں ہم اسے شائع کر لیں گے۔
اسی طرح جون ۲۰۲۴ میں ہم نے شیخ کی مشہود ترین کتاب فتوحات مکیہ کی دو مزید جلدیں شائع کیں اور اس کے ساتھ ابن العربی فاونڈیشن کی طرف سے شائع شدہ جلدوں کی تعداد ۴ ہو گئی ہے۔ ہمیں اس کتاب کے ترجمے کے لیے خاطر خواہ فنڈز درکار ہیں تاکہ بقایا جلدیں بھی اردو میں ترجمہ کی جا سکیں۔
فتوحات مکیہ جلد ۱-۲ (۲۰۲۴)
Explore
abrarshahi@yahoo.com
Discover
Connect with our collection
+92 334 5463996
Chaklala, Rawalpindi